the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
دنیاء‘دارالفناء ہے،یہ ہمیشہ رہنے کامقام نہیں،یہاں کی ہرچیزختم ہونے والی ہے،انسان‘دنیامیں جوکچھ عمل کرتاہے اس سے متعلق بازپرس ہونے والی ہے،انسان کوچاہئے کہ وہ اپنی ہرسانس کوغنیمت جانے ،معصیت اورغفلت کی زندگی سے توبہ کرے اوردنیا ہی میں اپنا محاسبہ کرتارہے۔بزرگان دین وصالحین امت کی زندگیاں تقوی وطہارت سے عبارت تھیں،ناجائز وحرام تو کجا وہ مشتبہات سے بھی بچا کرتے تھے،باجود اس کے ان کا حال یہ ہوتا کہ وہ خوف وخشیت سے لرزتے اوراپنے آپ کا محاسبہ کیا کرتے تھے۔سور�ۂ حشرکی آیت نمبر18میں اللہ تعالی نے بندوں کوخوف وخشیت اورتقوی اختیارکرنے اورآخرت کی تیاری کرنے کا حکم دیا ہے،ارشاد باری تعالی ہے؛ترجمہ:اے ایمان والو!تم اللہ سے ڈرتے رہو اور ہر شخص جان لے کہ اس نے آنے والے دن کے لئے آگے کیا بھیجاہے،اور تم اللہ سے ڈرتے رہو،بیشک اللہ تعالی تمہارے کاموں سے با خبر ہے۔ان حقائق کااظہارمولانا مفتی حافظ سیدضیاء الدین نقشبندی شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ نے مسجدابوالحسنات جہاں نماحیدرآبادمیں ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹرکے زیراہتمام توسیعی لکچرکے دوران کیا۔سلسلۂ خطاب جاری رکھتے ہوئے مفتی صاحب نے کہا کہ محاسبہ نفس کی وجہ سے انسان اعمال خیر کی جانب راغب ہوتا ہے اور اعمال بد سے اجتناب کرتا ہے، حضوراکرمؐنے اپنی امت کوآخرت کی تیاری کرنے کا حکم دیا ہے،ارشاد فرمایا:دانشمند آدمی وہ ہے جو اپنے آپ کا محاسبہ کرے اور موت کے بعد والی زندگی کے لئے عمل کرے،نادان انسان وہ ہے جو اپنے آپ کو خواہشات کا غلام بنادے اور اللہ سے امیدیں کرتا رہے۔دوران خطاب مفتی صاحب نے کہا کہ معصیت اورنافرمانی کا نقصان صرف آخرت ہی میں نہیں ہوتابلکہ دنیا ہی میں اس کا وبال آتا ہے،سابقہ امتوں نے جب نافرمانی کی تو طرح طرح کے عذاب میں مبتلاء کئے گئے ،کسی کوزمین میں زندہ دھنسا دیاگیا،کسی کے چہرے مسخ کردئے گئے،بندراوربدجانوربنادئے گئے،حضوراکرمؐکی برکت سے اس امت پرایسا عمومی عذاب



نہیں اتاراگیاجوسب کوتباہ کردے۔دیگر انبیاء کرام کی نافرمانی پرچہرے مسخ کردئے گئے اورہمارے نبی کریم ؐچونکہ سیدالانبیاء ہیں اسی لئے آپ کی نافرمانی پرگرفت بھی شدید رکھی گئی کہ بجائے چہروں کے دل مسخ کردئے جاتے ہیں۔مفتی صاحب نے حضرت محدث دکن ابوالحسنات سیدعبداللہ شاہ نقشبندیؒ کے حوالہ سے دل کی سلامتی اور اس کے مسخ اور مردہ ہونے کی علامات بیان کرتے ہوئے کہا کہ عبادت سے حلاوت،گناہوں سے نفرت اوردوسروں کی مصیبت سے عبرت حاصل ہونا دل کی سلامتی کی علامتیں ہیں،اورعبادت سے بیزارگی وغفلت،گناہوں سے لذت حاصل ہونااورکسی کے انجام کودیکھ کرعبرت حاصل نہ کرنا ‘دل کے مردہ ہونے کی علامتیں ہیں۔مولانا نے گناہوں ے بچنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ گناہوں کے سبب دل سیاہ ہوجاتا ہے اور کسی نصیحت کا اس پر کوئی اثر نہیں ہوتا،گناہ‘ زہر کے مثل ہے،زہر سے جسم کو نقصا ن ہوتا ہے اورگناہ سے دل کو نقصا ن ہوتا ہے،اگر کسی شخص کو زہر کھلادیا جائے تو تین تدابیر اختیارکئے جاتے ہیں:1)اس کو ندامت ہوتی ہے،2)قئے کرکے زہر کوباہر نکال دیتاہے،3)اور آئندہ مکمل احتیاط کرتا ہے کہ کوئی زہریلی شئی اس کے جسم میں داخل نہ ہو۔مفتی صاحب نے کہا کہ اگر کسی سے گناہ سرزدہوجائے تو وہ بھی تین تدابیر اختیارکرے:1)گناہ پرنادم ہوکہ میں نے اس خالق کائنات کی نافرمانی کی ہے جس کے آگے ساری دنیاء سرجھکاتی ہے،2)ندامت کے آنسوبہائے جائیں،پیٹ سے زہرنکالنے کے لئے جس طرح قئے کرتے ہیں گناہ کے زہرکودل سے نکالنے کے لئے ندامت کے آنسوبہاتے ہوئے توبہ کی جائے،3)عزم کرلیں کہ آئندہ گناہوں سے مکمل احتیاط کریں گے۔جب بندہ صدق دل سے توبہ کرتا ہے تو اللہ تعالی فرشتوں سے فرماتا ہے کہ تم گواہ رہو!میں نے اس بندہ کو معاف کردیا ہے۔علماء وخطباء،ائمہ وحفاظ کے علاوہ دیگرمعززین اورعوام کی کثیرتعدادشریک محفل رہی۔سلام ودعاء پرمحفل کااختتام عمل میں آیا۔مولانا حافظ سیداحمد غوری نقشبندی استاذجامعہ نظامیہ نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.